• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرفان خان کے انتقال پر پاکستانی فنکار غمگین


بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار عرفان خان کولون انفیکشن کے باعث دار فانی سے کوچ کرگئے، ورسٹائل اداکار کی اچانک موت کی خبر نے دنیا بھر میں موجود مداحوں کو افسردہ کردیا۔


پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بھی لیجنڈ کی اچانک موت کی خبر سن کر رنجیدہ ہیں اور اپنے غم کا اظہار سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے کررہے ہیں۔

پاکستان ٹی وی انڈسٹری سمیت بھارت میں بھی اداکاری کے جوہر دکھانے والے عمران عباس نے انسٹاگرام پر عرفان خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ان کی موت کا سن کر انتہائی غمزدہ ہیں۔


انہوں نے یہ بھی لکھا کہ چونکہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی تو وہ سرحد پار لوگوں کا غم محسوس کرسکتے ہیں۔ عرفان خان کے حق میں دعائے خیر اور ایصالِ ثواب کرتے ہوئے لکھا کہ ’ ہم سب ﷲ ہی کے ہیں اور ہمیں اﷲ ہی کی طر ف لوٹ کر جانا ہے۔‘


معروف اداکار سجل علی نے عرفان خان کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئےانہیں  شاندار اداکار قرار دیا اور ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ یہ ان کے لئے ایک حیران کُن اور غمگین لمحہ ہے۔

اداکارہ زارا نور عباس نے عرفان خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شاعری کا انداز اپنایا۔

View this post on Instagram

Wo Jo tha Khawaab sa Kya kahain jaane de #RIPIrfanKhan

A post shared by Zara Noor Abbas Siddiqui (@zaranoorabbas.official) on


انہوں نے عرفان خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’وه جو تھا خواب سا کیا کہیں، جانے دیں‘۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ ’RIPٰIrrfanKhan‘ کا بھی استعمال کیا۔

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر تعزیتی پیغام شیئر کیا۔

پاکستان فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا نے لکھا کہ انہیں نہیں معلوم تھا کہ ایک سرحد پار اداکار کی موت کی خبر سے وہ اتنی لرز اٹھیں گی۔

انہوں نے لکھا کہ ایک فنکار اپنی صلاحیتوں کے ذریعے اپنے مداحوں کی روح تک اتر جاتا ہے۔

اداکار بلال قریشی نے بھی تعزیتی پیغام شیئر کیا۔


واضح رہے عرفان خان کو بالی ووڈ انڈسٹری میں جاندار اداکاری پر پدماشری، نیشنل اور فلم فیئر سمیت متعدد ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے جب کہ وہ ہالی ووڈ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواچکے ہیں۔

تازہ ترین