• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلجیئم میں کورونا وائرس کے سبب ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مزید 304 افراد لقمئہ اجل بن گئے۔ جس کے بعد بیلجیئم میں ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 7501ہوگئی ہے۔

فیڈرل ہیلتھ منسٹری کے مطابق گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مزید 1172 افراد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد بیلجیئم میں کورونا وائرس کے کنفرم کیسز کی تعداد 47859 تک پہنچ گئی ہے۔ ہلاک شدگان میں 53 فیصد اموات کئیر سینٹرز میں ہوئی ہیں۔

کرائسز سینٹر کے مطابق سخت ترین احتیاط اور عوام کے حکومتی ہدایات پر عمل میں تعاون کے باعث اسپتال میں داخل مریضوں کی تعداد میں کمی آرہی ہے۔

کرائسز سینٹر کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت اسپتالوں میں داخل مریضوں کی مجموعی تعداد 4050 ہے جبکہ 797 افراد اب بھی انتہائی نگہداشت کی وارڈ میں ہیں۔

تازہ ترین