• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول سستا، سی این جی کا فائدہ ختم، کل سے اسٹیشن بند ہوجائیں گے، ممتازجتوئی

ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پٹرول کے مقابلے میں سی این جی کا فائدہ ختم ہوگیا۔ اب سندھ میں فی لٹر پٹرول سی این جی سے 42 روپے سستا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب سی این جی ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ پٹرول کے مقابلے سی این جی پر 30 فیصد اضافی سفر کا فائدہ بھی ختم ہوگیا۔

سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما ممتاز جتوئی نے کہا کہ کل سے عملاً سی این جی اسٹیشنز بند ہوجائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں بس مالکان نے ڈیزل انجن سی این جی کروائے تھے۔ اب انجن دوبارہ سی این جی سے ڈیزل پر منتقلی میں وقت اور بھاری سرمایا لگے گا۔

پٹرولیم مصنوعات 15 سے 30 روپے فی لٹر سستی

وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 سے 30 روپے فی لٹر تک کمی کردی گئی۔

پیٹرول کی نئی قیمت 15 روپے کمی کے بعد 81 روپے58 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 27 روپے15پیسے کمی کے بعد 80 روپے 10پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں سب سے زیادہ 30.01 روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 77.45 سے کم ہوکر 47.44 روپے ہوگئی۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 15 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 47.51 روپے مقرر کر دی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

تازہ ترین