• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رشی کپور کو آنسوؤں کے نہیں، مسکراہٹ کیساتھ یاد رکھیں،اہلخانہ

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی لیجنڈری اور سینئر اداکار رشی کپور کی موت پر اُن کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ وہ اداکار کو آنسوؤں کے ساتھ نہیں بلکہ مُسکراہٹ کے ساتھ یاد رکھیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بولی وڈ کے لیجنڈری اور سینئر اداکار رشی کپور کی موت پر بیان دیتے ہوئے اُن کے اہلِ خانہ نے کہا کہ ’ہمارے پیارے رشی کپور گزشتہ دو سال سے جان لیوا مرض سے لڑتے ہوئے گزشتہ روز صبح 8 بج کر 45 منٹ پر پُرسکون طور پر اسپتال میں اِس دُنیا سے چلے گئے۔‘رشی کپور کے اہلِ خانہ نے کہا کہ ’اسپتال انتظامیہ کے مطابق رشی کپور اپنے آخری لمحات میں بھی خوش تھے اور اُن کے چہرے پر مُسکراہٹ تھی اِس لیے ہم بھی رشی کپور کو آنسوؤں سے نہیں بلکہ مُسکراہٹ کے ساتھ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔اداکار کے اہلِ خانہ نے کہا کہ ’رشی کپور دو براعظم میں اپنے مرض کے علاج کے بعد بھی زندہ رہنے کا عزم رکھتے تھے۔رشی کپور کے اہلِ خانہ نے کہا کہ ’وہ بہت خوش ہوتے تھے کہ دُنیا بھر میں موجود اُن کے لا تعداد مداح اُن سے بےحد محبت کرتے ہیں اور اُن کے مداحوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ رشی کپور کو دُکھی ہوکر نہیں بلکہ خوش ہوکر یاد کرنا ہے۔بھارتی اداکار کے اہلِ خانہ نے مزید کہا کہ ’ہمیں معلوم ہے کہ دُنیا بھر کی طرح بھارت میں بھی لاک ڈاؤن ہے اور عالمی وبا کے پیش نظر ہجوم پر پابندی ہے لہٰذا ہماری رشی کپور کے مداحوں، خیر سگالیوں اور دوستوں سے گزارش ہے کہ اپنے گھروں میں رہیں اور حکومتی اقدامات کا احترام کریں۔واضح رہے کہ رشی کپور کے اہلِ خانہ میں اُن کی اہلیہ اداکارہ نیتو سنگھ، بیٹا رنبیر کپور اور بیٹی ردھیما کپور شامل ہیں۔

تازہ ترین