• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادرا دفاتر آنے والوں کے لیے ہدایت نامہ جاری

لاہور میں نادرا دفاتر آنے والوں کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا گیا۔

ہدایت نامہ کے مطابق نادرا آنے والے افراد نادرا ہیلپ لائن 8400 پر میسیج ضرور کریں۔

ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ نئی رجسٹریشن اور بائیومیٹرک تصدیق والے سائلین کو ترجیح دی جائے گی۔

ترجمان نادرا کے مطابق شہری شناختی کارڈ کی وصولی کے لیے 15مئی کے بعد رجوع کریں، ستمبر 2019ء تا 30 جون 2020ء کو ایکسپائرڈ ہونے والے شناختی کارڈ کی مدت جولائی 2020ء تک بڑھائی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نادرا دفاتر میں داخلے کے لیے ماسک، درجہ حرارت چیک کروانا، ہاتھوں پر سینیٹائزر لگوانا لازمی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ نادرا دفاتر کے اندر اور باہر دی گئی ہدایات پر عمل اور سماجی فاصلہ رکھنا لازمی ہے۔

ترجمان کے مطابق رش اور دھوپ سے بچنے کے لیے نادرا آن لائن رجسٹریشن کروائیں۔

تازہ ترین