• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں اپنی تاریخ اور اس کے ہیروز کو تلاش کرنا چاہیے، شان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سرکاری ٹیلی ویژن وزیراعظم عمران خان کی خواہش پریکم رمضان سے ترکی کا “گیم آف تھرونز” کہلایا جانے والاڈرامہ “دیریلیش، ارطغرل” دکھارہا ہے جسے عام ناظرین میں بیحد پزیرائی حاصل ہو رہی ہے مگر لالی ووڈ کے باصلاحیت ہیرو شان شاہد اس تمام صورتحال سے خوش نہیں۔ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں سلطنت عثمانیہ کےقیام سے قبل کی ہےجس میں اسلامی فتوحات کا سلسلہ دکھایا گیا ہے۔شان نےسماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹرپرپی ٹی آئی رہنما اور وفاقی وزیرفیصل جاوید کی ٹویٹ کاجواب دیا جس میں انہوں نے ارطغرل کو یوٹیوب پردیکھنے کے خواہشمند ناظرین کیلئے لنک شیئر کیا تھا۔سرکاری ٹی وی پر بیرونی مواد نشرکیے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے شان نے لکھا کہ ہمیں اپنی تاریخ اور اس کے ہیروز کو تلاش کرنا چاہیے۔شان کی اس خواہش کے اظہار کے بعد بیشترسوشل میڈیاصارفین نے اداکار کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔صارفین نے اپنے تبصروں میں شان کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگرپاکستان میں ایسے پروجیکٹس بن سکتے ہیں توآپ کو کس نے روکا ہے؟ بجائے تنقید کے آپ کوئی اسپانسرڈھونڈتے اوربنا لیتے۔جس پر اداکارنے وضاحت کرتے ہوئے طنزبھی کرڈالا ، ” میرے خیال میں تو کافی کچھ بن سکتا ہے مگرحقیقت میں اتنا بڑوپراجیکٹ حکومت کی دلچسپی کے بغیر نہیں ہوسکتا، میرے خیال میں تو چاند پر پاکستانی پرچم ہونا چاہیے ، کیا راکٹ خود بنالوں؟ “۔شان نے لکھا ” ہم میں سے ہرایک کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، میری جیبیں بھری ہوئی ہیں لیکن مشکل وقت میں میرے لیے کافی ہوں گی کیونکہ میں نہیں چاہوں گا کہ میرے بل آپ بھریں لیکن میں اپنے ٹیکسز ادا کرتا ہوں تو اس کا استعمال کیوں نہ ہو۔

تازہ ترین