• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاک اسٹار ’غنی ٹائیگر‘ کی انصاف کی اپیل


غنی ٹائیگر نامی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار نے اپنے والد کے قتل اور بھائی پر قاتلانہ حملے کے بعد سوشل میڈیا پر انصاف کی اپیل کردی۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر غم سے نڈھال معروف پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار اور ریپ گلوکار غنی ٹائیگر نے اپنی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں اُنہوں نے اپنے والد کے قتل اور اپنے چھوٹے بھائی داؤد بٹ پر قاتلانہ حملے کا سارا واقعہ سُناتے ہوئے انصاف کی اپیل کی۔

View this post on Instagram

A post shared by Ghani Tiger (@ghanitiger) on


غنی ٹائیگر نے حالتِ غم میں روتے ہوئے کہا کہ ’میری آنکھوں کے سامنے میرے بے قصور والد کا قتل کیا گیا۔‘

ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ ’حملہ آوروں کے پاس اسلحہ تھا اور وہ مجھے، میرے والد اور میرے چھوٹے بھائی کو قتل کرنے کی غرض سے آئے تھے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ اِس قاتلانہ حملے میں میرے والد اِس دُنیا سے چلے گئے جبکہ میرا چھوٹا بھائی داؤد بٹ ٹانگ پر گولی لگنے کی وجہ سے اسپتال میں ہے اور میں اِس سازشی حملے میں محفوظ رہا۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’حملہ آوروں نے پہلے میرے والد کے سُر پر لوہے کی راڈ سے مارا اور پھر میرے والد کے دماغ میں گولی مار دی جس کے نیتجے میں والد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔‘

نوجوان غنی ٹائیگر نے سِسکتے ہوئے کہا کہ ’میری ماں صدمے میں ہے، میرا بھائی اسپتال میں ہے اور میرے والد قبر میں ہیں۔‘

ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ’میری زندگی تباہ کرنے والے بھی میرے پاکستانی ہیں۔‘

آخر میں اُنہوں نے کہا کہ ’میں کسی سے کوئی لڑائی نہیں کرنا چاہتا ہوں اور نہ ہی میں قاتل بننا چاہتا ہوں، میں صرف انصاف چاہتا ہوں۔‘

اِس واقعے کے بعد مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر صارفین بھی غنی ٹائیگر کے ساتھ انصاف کی اپیل کرتے نظر آرہے ہیں اور اِس وقت ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈ میں  JusitceForDawoodButt چل رہا ہے، صارفین اِس ہیش ٹیگ کو استعمال کرکے حکومت پاکستان سےانصاف کی اپیل کر رہے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کی نامور اداکارہ ارمینہ خان نے بھی ٹوئٹر پر JusitceForDawoodButt ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے انصاف کی اپیل کردی۔

ارمینہ خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میں اِس نوجوان کا درد محسوس کر سکتی ہوں اور مجھے یقین ہے کہ اِسے انصاف ضرور ملے گا۔‘

تازہ ترین