• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: احتیاطی تدابیر کے ساتھ صنعتوں میں کام کا آغاز

سندھ: احتیاطی تدابیر کے ساتھ صنعتوں میں کام کا آغاز


سندھ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ صنعتوں میں کام کا آغاز ہوگیا۔

کراچی میں 528 فیکٹریوں میں کام شروع ہونے کے بعد صنعتی سرگرمیوں میں بہتری کے آثار پیدا ہوگئے۔

دوسری جانب حکومت کی مشروط اجازت کے باوجود سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں اسمال انڈسٹریز نہیں کھولی جاسکیں۔

سکھر میں300 سے زائد اسمال انڈسٹریز بند ہونے کے باعث صنعتی یونٹس کے مالکان اور مزدور سخت مشکلات کا شکار ہیں۔

تازہ ترین