قومی احتساب بیورو (نیب) نے شہباز شریف سے متعلق مبینہ پریس ریلیز جاری کرنے کی تردید کردی ہے۔
نیب نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ اس بارے میں میڈیا رپورٹس کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔
نیب اعلامیے میں کہا گیا کہ نیب تحقیقات میں پوچھے گئے سوالات کو مخفی رکھنے پر یقین رکھتا ہے، اس کا مقصد ہر شخص کی عزتِ نفس کو یقینی بنانا ہے۔
نیب اعلامیہ میں کہا گیا ہے میڈیا کوئی بھی خبر دینے سے پہلے ترجمان نیب سے تصدیق کر لے۔