بلوچستان کے ضلع قلات میں گذشتہ 10 گھنٹوں کے دوران تین بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا پہلا جھٹکا گذشتہ رات11 بجکر13 منٹ پر محسوس کیا گیا، جس کی شدت4.6 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز قلات سے 64 کلو میٹر شمال مشرق میں تھا ۔
قلات میں زلزلے کا دوسرا جھٹکا31 منٹ بعد محسوس کیا گیا، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز قلات شہر سے 20 کلو میٹر دور جنوب مشرق میں تھا۔
رات 2 بجکر 53 منٹ پر قلات میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے اور شدت3.1 ریکارڈ ہوئی۔
اس بار بھی زلزلے کا مرکز جنوب مشرق میں تھا اور فاصلہ شہر سے 8 کلو میٹر دور تھا۔