پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔
بازارِ حصص کے 100 انڈیکس میں 81 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 22 ہزار 225 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 22 ہزار 903 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 22 ہزار 143 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔