• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا مریضوں کی تعداد 20 ہزار941 ہوگئی


پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 20 ہزار 941 ہوگئی۔

پیر کی رات 10 بجے تک کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 755 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 14 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 9 ہزار 522 نئے افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد ملک میں مہلک وائرس کے ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 12ہزار سےتجاوز کرگئی ہے۔

اب تک کورونا وائرس سے 476 پاکستانی جاں بحق اور 5 ہزار 635 صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اعداد و شمار کےمطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 7 ہزار 882، پنجاب میں7 ہزار 646، خیبرپختونخوا میں 3ہزار 288، بلوچستان میں1ہزار 218، وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں 464، گلگت بلتستان 372 اور آزاد کشمیر میں71 ہوچکی ہے۔

کورونا وائرس سے سندھ میں 137 اموات ہوئیں جبکہ 1ہزار 555 افراد صحتیاب ہوچکےہیں۔

پنجاب میں مہلک وائرس سے 126 افراد نے زندگی کی بازی ہار دی جبکہ 2 ہزار667 صحتیاب ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 185 اموات ہوئیں جبکہ 856 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

بلوچستان میں کورونا وائرس سے 21 افراد جاں بحق اور 197 صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ دارالحکومت اسلام آباد میں 4 اموات کے ساتھ 56 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے 3 اموات ہوئیں اور 260 افراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 44 افراد اس مرض سے نجات پانے میں کامیاب رہے ہیں۔

تازہ ترین