• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کونسل آف ٹریڈرز کا 15 رمضان سے کاروبار کھولنے کا اعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سپریم کونسل آف ٹریڈرز نے ایک بار پھر 15رمضان سے کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا۔اس سلسلے میں اجلاس صدر کراچی الیکٹرونک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں کراچی کے تمام اضلاع سے اتحاد،الائنس اور ایسوسی ایشنز نے شرکت کی اور سب کے اتفاق رائے اور مطالبے کے تحت مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کیا گیا۔اجلاس میں رضوان عرفان،جمیل پراچہ،شرجیل گوپلانی،سلیم میمن اور دیگررہنمائوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران وزیر بلدیات ناصر شاہ نے فون کرکے ایس او پی فوری تیار کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ایک وفد نے بھی اظہار یکجہتی کے کیلئے اجلاس میں شرکت کی۔واضح رہے کہ پہلے بھی کاروبار کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا مگر اس پر عمل نہیں ہو اتھا ۔

تازہ ترین