کراچی(ٹی وی رپورٹ/نمائندہ جنگ) منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کے سامنے پیش ہوگئے۔
شہباز شریف تقریباً دو گھنٹے تک نیب آفس میں موجود رہے۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ شہباز شریف منی لانڈرنگ سے متعلق سوالوں کے جواب نہ دے سکے۔
نیب کے مطابق شہباز شریف انویسٹی گیشن ٹیم کو مطمئن نہ کرسکے لہٰذا انہیں 2 جون کو دوبارہ طلب کرلیا گیا ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا اور تحقیقاتی ٹیم نے 6فٹ کے فاصلے سےشہباز شریف سے سوالات کیے۔