• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاند پر مستقل اسپیس اسٹیشن بنانے کی خواہشس کو عملی شکل دینے کے لیے چین نے اپنا نیا لارج کیرئیر راکٹ خلا میں روانہ کر دیا۔

چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ’لانگ مارچ فائیو بی‘ راکٹ کو ہینان کی لانچنگ سائٹ سے خلا میں روانہ کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عملے کے بغیر بھیجا جانے والا آزمائشی خلائی جہاز مطلوبہ مدار میں پہنچنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آزمائشی خلائی جہاز چاند پر مستقل اسپیس اسٹیشن بنانے کی کوششوں میں حصہ لے گا۔

تازہ ترین