• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح اسپتال میں پیسو امیونائزیشن تھراپی کا نوٹیفکیشن جاری

محکمہ صحت سندھ نے جناح اسپتال میں پیسو امیونائزیشن تھراپی کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

کراچی میں کورونا کے مریضوں میں پیسو امیونائزیشن تھراپی کے لئے قومی ادارہ برائے امراض خون اور جناح اسپتال میں گزشتہ روز معاہدہ ہوا تھا۔

اس معاہدے کے بعد محکمہ صحت سندھ نے جناح اسپتال میں پیسیو امیونائزیشن تھراپی کی منظوری کا نوٹیفکشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد کورونا کے مریضوں کو اب جناح اسپتال میں بھی پلازمہ لگایا جاسکے گا۔

قومی ادارہ برائے امراض خون (این آئی بی ڈی) اور جناح اسپتال سے گذشتہ روز اس حوالے سے معاہدہ ہوا تھا۔

اس حوالے سے سربراہ این آئی بی ڈی ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت جناح اسپتال میں زیرعلاج ضرورت مند مریض کو پلازمہ دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں اب تک 2 مریضوں کو پلازمہ لگایا جاچکا ہے۔

طاہر شمسی کا کہنا تھا کہ ایک مریض کا تعلق کراچی دوسرے کا جامشورو سے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریض میں ایک 63 سال کا مرد اور ایک 35 سال کی خاتون شامل ہے۔

ڈاکٹر طاہر شمسی کے مطابق مریضوں کو دو روز قبل پلازمہ لگایا گیا تھا، پلازمہ دیے جانے والے مریضوں کی صحت میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔

تازہ ترین