حکمران جماعت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جہلم کے کارکن لیاقت گوندل کو نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے لیاقت گوندل کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔
لیاقت گوندل کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال جہلم منتقل کیا گیا۔
قتل کی اطلاع ملتے ہی وفاقی وزیر فواد چوہدری اسلام آباد سے فوراً ڈی ایچ کیو اسپتال جہلم پہنچے، انہوں نے مقتول کے والد اور بھائیوں سے تعزیت کی۔
اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ مرحوم پی ٹی آئی کا متحرک ورکر اور ہمارا فیملی ممبر تھا۔
انہوں نے کہا کہ انہیں ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے ان کا بازو کٹ گیا ہو۔
وفاقی وزیر نے موقع پر ہی ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قتل کے حقائق منظر عام پر لائے جائیں۔