• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن کے دوران ڈکیتی کی وارداتیں، لاکھوں روپے لوٹ لئے گئے

کراچی ( خالد محبوب /اسٹاف رپورٹر ) شہر بھر میں لاک ڈاؤن ،عوام گھروں میں محصور لیکن ڈاکو اور اسٹریٹ کرمنلز آزاد ، صحافیوں کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پابندی، لیکن ڈاکو اور اسٹریٹ کرمنلز کو چھوٹ، پولیس کی مجرمانہ خاموشی کے سبب لوٹ مار کی وارداتوں میں آئے روز اضافہ ہو تا جارہا ہے، اعلی افسران بھی خاموش تماشائی بنے ہو ئے ہیں،موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان کا مختلف علاقوں میں لوٹ مار کر کے بآسانی فرار ہو جانا پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ، ڈاکوؤں کی دن دھاڑے اورآزادانہ طور پر وارداتوں نے شہریوں کوخوفزدہ کردیاہے ۔بدھ کو بہادر آباد ایک معروف اسٹور کے قریب 2موٹر سائیکلوںپر سوار 4ڈا کو گن پوائنٹ پر شہریوں سے 4 سے 5 لاکھ روپے مالیت کے کیمرے چھین کر با آسانی فرار ہو گئے ادھر گلشن اقبال بلاک 13D میں میڈیکل اسٹور میں 2ڈکیت گن پوائنٹ پر بڑے آرام سے موبائل اور نقدی چھین کر فرار ہو ئے ، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔جبکہ شاہ فیصل سے کورنگی صنعتی ایریا جانے والے پل پر شہریوں سے لوٹ مار معمول ہے، مسلح ملزمان موقع ملتے ہی سڑک پرآ کر لوٹ مار کے بعد بآسانی فرار بھی ہو جاتے ہیں۔ ملزمان گروپ کی شکل میں ہوتے ہیں جن کی تعداد ایک درجن کے قریب ہوتی ہے۔ شارع فیصل تھانے کی حدود گلستان جوہر بلاک 17اور 16ڈاکوؤں کا آسان ہدف ہیں ،گلستان جوہر بلاک 17 میںڈاکو شہری سے موبائل فون نقدی اور گاڑی چھین کر فرار ہوگئے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج مظرعام پر آگئی ہے جس میں2ملزمان کو کار لےجاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ کورنگی میں بھی موٹر سائیکلوں پر سوار ڈاکوؤں کی ٹولیاں دکانوں ،ہوسیلرز اور راہ گیروں کے علاوہ بینکوں سے نکلنے والوں سے لوٹ مار کر رہی ہیں۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں چہرے واضح نظر آنے کے باوجود پولیس ملزمان کو پکڑنے میں روایتی طور پر ناکام ہیں۔منگل کو ٹیپوسلطان تھانے کی حدود امبالا بیکری کے قریب کار نمبر BNP-808میں سوار 4 سے 5مسلح ڈ اکووں اسلحے کے زور پر دن دیہاڑے بینک سے رقم نکال کر گھر جا نے والے آصف نامی شہری سے 20 لاکھ روپے اے ٹی ایم کارڈز اصل قومی شناختی کارڈ اور پرس میں موجود 10 سے 12 ہزار روپے بھی چھین کر فرار ہو گئے ۔

تازہ ترین