• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

50 لاکھ کی ڈکیتی کا ملزم گرفتار، رقم بینک میں جمع کروانے والا ہی ماسٹر مائنڈ نکلا

فوٹو فائل
فوٹو فائل

کراچی کے علاقے کھارادر میں بینک کے باہر سے 50 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سٹی کے مطابق رقم جمع کروانے کےلیے آنے والا ہی ڈکیتی کا ماسٹر مائنڈ نکلا، واقعہ دو روز قبل رپورٹ ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت سمیر کے نام سے ہوئی، اس نے 3 ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔

 سی سی ٹی وی ویڈیو میں مشتبہ حرکات و سکنات پر ملزم پر شبہ ہوا، ملزم کا ساتھی اسامہ موٹر سائیکل پر آیا اور اسلحہ لہراتے ہوئے سمیر سے رقم کا بیگ لے گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر 2 ساتھی معیز تنولی اور عاقب بیک اپ کے طور پر پیچھے کھڑے ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید