• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چین میں دنیا کا سب سے بڑا جھولا نصب کردیا گیا ہے۔

چین میں 2300فٹ بلند پہاڑکے سرے پر دنیا کے سب سے بڑے جھولے کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے اور اب ٹیسٹنگ کے مراحل میں داخل ہوگیا ہے ۔

جھولے کا پہلا تجربہ کامیابی سے کرلیا گیا ہے، 30منزلہ اس سپر سوئینگ کا محراب 328فٹ بلند ہے اور اسکا ٹاور 354فٹ بلند ہے جبکہ جھولے کی رفتار130کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

واضح رہے کہ دنیا کے سب سے بڑے جھولے کو گنیز بک میں نامزد کیا جا چکا ہے جسے عوام کے لیے رواں سال جنوری میں کھولے جانا تھا تاہم کورونا وائرس کے باعث اوپننگ ملتوی کردی گئی ہے اور فی الحال کوئی نئی تاریخ نہیں دی گئی۔

تازہ ترین