• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد قیصر اور بچوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں: خالد مقبول

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر اور ان کے بچوں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ان کے بچوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسپیکرِ قومی اسمبلی اسد قیصر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

اسد قیصر کے بھائی عبدالوحید نے میڈیا سے اس بات کی تصدیق کی اور بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی بیٹی اور بیٹے کا ٹیسٹ بھی پازٹیو آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی، ان کے بیٹے اور بیٹی کے لیے دعا کریں۔

اسد قیصر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: اسپیکر قومی اسمبلی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اسد قیصر نے کہا کہ مجھے دو تین دن سے بخار کی علامات تھیں، پہلے بھی ٹیسٹ کروایا تھا جو منفی آیا تھا اب دوبارہ جو ٹیسٹ کروایا ہے تو اس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

انہوں نے پوری قوم سے دعا کی درخواست کرتے ہوئے احتیاط کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کیا ہوا ہے، طبیعت بہتر ہے، جبکہ ڈاکٹرز نے مجھے گھر پر رہنے اور احتیاط کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین