• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونیا حسین نے مداحوں کو صبح کی دھوپ کے فوائد بتا دیے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دھوپ میں لی گئی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو صبح کی دھوپ کے فوائد بتا دیئے۔انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ سونیا حسین نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا ہے کہ ’وبائی بیماری ہو یا نہیں لیکن آپ صبح کی دھوپ لینا مت بھولیں۔‘سونیا حسین نے لکھا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ دھوپ متعددی وائرس کا خاتمہ کرسکتی ہے یا نہیں لیکن عالمی ادارہ برائے صحت بھی اِس بات پر اتفاق کرتا ہے کہ قرنطینہ کے دوران اگر ہم صبح اور سورج ڈوبنے سے پہلے کی دھوپ لیں تو اِس سے ہم پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

تازہ ترین