مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے درخواست گزار محمد نواز چوہدری کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا۔
احتساب عدالت میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور احد چیمہ سمیت دیگر کے خلاف کیسز پر سماعت ہوئی۔
احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے آشیانہ ریفرنس پر سماعت کی۔
عدالت نے آشیانہ ریفرنس میں گواہوں کی حاضری مکمل کر لی۔
دوران سماعت مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے درخواست گزار محمد نواز چوہدری کی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی گئی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 جون تک ملتوی کردی۔
دوسری جانب شریک ملزم امتیاز حیدر کی بریت کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا گیا ہے۔