امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس غزہ میں جنگ بندی کرنا چاہتی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس میں عشائیے پر ملاقات کی۔
دو ریاستی حل کے سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس بارے میں نہیں جانتے، نیتن یاہو سے پوچھیں۔
فلسطینی شہریوں کی دوسرے ممالک منتقلی کے سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کے پڑوسی ممالک سے بہت اچھا تعاون ملا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت سمیت دنیا میں کئی جنگیں روکنے کا ذکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا شیڈول بنایا ہے، امید ہے اسرائیل ایران جنگ ختم ہوگئی ہے، ایران پر ایک اور حملے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا شیڈول بنایا ہے، درست وقت پر ایران سے پابندیاں ہٹائیں گے۔
اس موقع پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ امریکا کے ساتھ ایسے ممالک کی تلاش پر کام کر رہے ہیں جو فلسطینیوں کو بہتر مستقبل دے سکیں۔
امریکی صدر نے یوکرین کو مزید ہتھیار بھیجنے کا بھی اعلان کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے کے قریب ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کردیا۔