امریکا نے مختلف ممالک پر ٹیرف میں اضافے کی ڈیڈلائن 9 جولائی سے بڑھا کر یکم اگست کردی۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ آج امریکی ٹیرف میں اضافے کے اطلاق کی ڈیڈ لائن میں توسیع کے حکم نامے پر دستخط کریں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مزید 12 ممالک کو تجارتی خط بھیجیں گے، صدر ٹرمپ مختلف ممالک کو تجارتی خط سوشل میڈیا پر پوسٹ کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے آج جاپان اور جنوبی کوریا پر 25 فیصد ٹیکس لگانے کے خط بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے ہیں۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نیتن یاہو ملاقات میں اسرائیل حماس مجوزہ جنگ بندی معاہدے پر بات ہوگی، غزہ جنگ بندی بات چیت کےلیے اسٹیو وٹکوف رواں ہفتے دوحہ جائیں گے، ایران سے معاہدے کیلئے ٹرمپ انتظامیہ براہ راست اور بالواسطہ رابطوں میں ہے۔