• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منہ کھول کر سونے سے خواتین میں کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

ایک تحقیق میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ جو خواتین سوتے ہوئے سانس لینے میں دشواری کے سبب منہ کھول کر سوتی ہیں ان میں کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

یورپین ریسپائیریٹری جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق جن خواتین کو سوتے ہوئے سانس لینے میں دشواری پیش آتی ہے اور نتیجے میں وہ خراٹے لیتی ہیں، سو کر اٹھتی ہیں تو منہ خشک ہوتا، نیند سے بیدار ہونے کے بعد بھی تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے تو یہ ’سلیپ ایپنیا‘ بیماری کی علامات ہیں، ایسی خواتین میں کینسر کا رسک کئی گناہ بڑھ جاتا ہے ۔

’اوبسٹریکٹیو سلیپ ایپنیا‘  obstructive sleep apnea کیا ہے ؟

ماہرین کا اس بیماری کی علامات سے متعلق کہنا ہے کہ  سوتے ہوئے سانس لینے میں دشواری محسوس کرنا، خراٹے لینا، ناک اور منہ سے سانس لینا، نیند سے بیداری پر بھی خود کو تھکے ہوئے محسوس کرنا  سلیپ ایپنیا کی علامات ہیں جس کے سبب سوتے ہوئے خصوصاً مردوں میں دل کے اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔

محقیقین کے مطابق ’ اوبسٹریکٹیو سلیپ ایپنیا ‘ (او ایس اے ) کے 2000 مریض کو شامل تحقیق کیا گیا جن کی سونے کی عادات ، تمباکو نوشی، الکوحل کا استعمال، عمر، جنس اور باڈی ماس انڈکس ( بی ایم آئی ) پر غور کیا گیا تھا، تحقیق کے آخری مرحلے میں جب ان رضاکاروں کے ٹیسٹ لیے گئے تو ان میں سے 2 فیصد خواتین میں مختلف کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جبکہ خواتین کے مقابلے میں مرد رضاکاروں میں کینسر کی علامات یا رسک نہیں پایا گیا تھا۔

تحقیق کے مطابق (intermittent hypoxia) بیماری یعنی سوتے وقت سانس لینے میں دشواری اور خراٹے لینے کا تعلق، تمباکو نوشی، الکوحل کا استعمال، عمر، جنس اور باڈی ماس انڈکس ( بی ایم آئی ) کی وجہ سے ہو سکتا ہے ۔

محقیقین کے مطابق اس تحقیق کے نتائج سے اس بات کی نشاندہی ہوئی ہے  کہ خواتین کا منہ کھول کر سونا اور نیند میں واضح کمی کی وجہ سے خواتین میں کینسر کا خطرہ 2 سے 3 گنا بڑھ جاتا ہے۔

اس سے قبل کی گئی ایک تحقیق کے مطابق مریضوں میں کینسر کی تشخیص سامنے آنے کے بعد ان کی میڈیکل ہسٹری میں سلیپ ایپنیا بیماری پائی گئی تھی جو ان کے لیے دوسرے لوگوں کے مقابلے میں کینسر کا سبب بنی۔

محقیقین کے مطابق اس تحقیق کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ سوتے ہوئے منہ کھول کر سونے والوں میں ’مالیگیننت میلانوما کینسر ‘ زیادہ پایا ہے، یہ کینسر پگمنٹس یا زرات کا حساس حصوں میں جم جانے کے سبب ہوتا ہے۔

’مالیگننت میلانوما ‘ کے علاوہ اب خواتین میں سلیپ ایپنیا کے سبب بریسٹ کینسر اور وومب کینسر بھی بڑھ رہا ہے جبکہ اس سے خواتین کے ہارمونز بھی تیزی سے متاثر ہو رہے ہیں، سلپ ایپنیا قوت مدافعت کی کمزوری کا سبب بھی بن رہی ہے ۔

تازہ ترین