• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ صنم سعید نے ملک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد عوام کے  غیرذمہ دارانہ رویے پر افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا واقعی ایسے حالات میں ہمیں عید کی شاپنگ کی ضرورت ہے؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بازاروں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی اور لوگوں کے بے تحاشہ رش کو دیکھتے ہوئے لوگوں کی عید کی خریداری کے حوالے اپنےخیالات کا اظہار کیا۔

صنم سعید کا اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہنا تھا کہ ’کیا ہمیں واقعی بازار جاکر عید کی خریداری کرنے کی ضرورت ہے؟ کیا ہم دوبارہ پہلے جیسے ہوجائیں گے اور اپنے اندر کوئی تبدیلی نہیں لائیں گے؟

انہوں نے مزید لکھا کہ ’برائے مہربانی احتیاط سے باہر جائیں، یہ بہت مشکل وقت ہے کیوں کہ سب ہی ایک ساتھ باہر نکل آئے ہیں۔‘

اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے اپنے چاہنے والوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کیوں نا اس سال عید کچھ منفرد انداز سے منائی جائے؟

اس سے قبل وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی  لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد دکھائی دینے والی صورتحال سے ناخوش دکھائی دی تھیں۔

سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد  مارکیٹوں اور سڑکوں پر شدید رش دیکھنے میں آیا جس پر شنیرانے فکرمندی کا اظہار کیا تھا۔

تازہ ترین