• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم کا ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی نرمی کے بعد کی صورتحال کے حوالے سے ایک پیغام میں کہنا ہے کہ یہ ملک مجھے رُلانا چاہتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں شنیرا نے لکھا کہ انہوں نے ٹریفک جام ، گنجان گلیوں اور بازاروں میں بغیر ماسک پہنے لوگوں کے رش کی فوٹیجز دیکھیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال کو دیکھ کر اُن کا رونے کو دل کررہا ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر فعال شنیرا اکرم متعدد بار اپنے پیغامات کے ذریعے کورونا سے متعلق آگاہی فراہم کرتی اور عالمگیر وبا کے خلاف جنگ میں لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتی آئی ہیں۔

لاک ڈاؤن میں نرمی سے قبل شیئر کئے گئے پیغام میں شنیرا نے لوگوں کو متنبہ کیا تھا کہ آپ لوگ لاک ڈاؤن میں نرمی کی صورت میں گھروں سے باہر جاتے وقت ماسک اور گلوز (دستانے) پہننے کو یقینی بنائیں اور احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں۔

شنیرا کا کہنا تھا کہ کورونا کے پھیلاؤ کو عوام ہی روک سکتے ہیں اور کورونا سے پاک پاکستان ی ذمہ داری بھی عوام ہی کی ہے۔

تازہ ترین