وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کورونا کے ڈر سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں نہیں آئے، شہباز شریف کو کورونا وائرس نے بے نقاب کر دیا۔
وزیراطلاعات پنجاب بننے کے بعد فیاض الحسن چوہان نے ڈی جی خان کے ضلع کونسل ہال کا پہلا دورہ کیا، اس دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نےکہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی ریکوزیشن پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا تھا، شہباز شریف خود اجلاس میں نہ آئے، وبا کورونا وائرس نے شہباز شریف کو بے نقاب کر دیا ہے۔
انہوں نے جنوبی پنجاب سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ آج پورے جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کام نظر آ رہے ہیں، جنوبی پنجاب میں ماضی میں ایسی ترقی کبھی نظرنہیں دیکھی، جنوبی پنجاب میں اربوں کھربوں مالیت کے کام ہوئے ہیں۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ماضی میں حکمرانون نے صرف تجوریاں بھری ہیں۔