• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ میں تنزلی نہیں کی‘ وزارت خزانہ

اسلام آباد(اے پی پی) وزارت خزانہ نے کہاہے کہ کریڈٹ ریٹنگ کے ادارہ موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ میں تنزلی نہیں کی ہے۔

جمعہ کویہاں جاری بیان میں وزارت خزانہ کے ترجمان نے بتایا کہ 14 مئی کو موڈیز انٹرنیشنل نے جو جائزہ پیش کیاہے اس میں پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کی بی تھری میں تنزلی نہیں کی گئی ہے۔

ترجمان نے کہاکہ گروپ 20 ممالک کی جانب سے قرضوں میں ریلیف کے دائرہ کارکونجی شعبہ کے کریڈیٹرز تک توسیع کرنے کی صورت میں موڈیز نے موجودہ ساورن کریڈٹ ریٹنگ کو ”زیرجائزہ “ میں رکھاہے۔

تازہ ترین