• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ایران سرحد پر باڑ لگانے کا کام تیز کر دیا گیا

کوئٹہ (آن لائن) پاکستان نے بلوچستان میں ایرانی سرحد سے متصل سرحدی علاقے میں باڑ لگانے کا کام تیز کردیا سرحد پر باڑ لگانے کا مقصد ایران سرحد سے سمگلنگ،انسانی سمگلنگ اور شدت پسندی کو روکنا ہے پاکستان کا ایران سے متصل سرحدی علاقہ 950 کلومیٹر مشتمل ہے جس پر باڑ لگائی جارہی ہے باڑ لگانے کے ساتھ ساتھ سرحد پر 215 قلعے بھی بنائے جائیں گے ذرائع کے مطابق تحصیل دالبندین سے منسلک پاک ایران سرحد پر 230 کلو میٹر کے علاقے باڑ لگانے کا کام 95 فیصدکام مکمل ہوچکا ہے موسی ناوڑ زارو سے رباط تک 350 کلو میٹر کے حصے پر باڑ لگانے کا کام جاری ہے اور اس پر80فیصد تک کام مکمل ہوچکا ہے واضح رہے کہ قومی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے ماہ اپریل کے اجلاس میں پاک ایران سرحد پر باڑ لگانے کے لیے تین ارب روپے (02۔3 بلین)کی سپلمنڑی گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے حکام کے مطابق سرحد پر باڑ لگانے کا مقصد ایران سرحد سے سمگلنگ،انسانی سمگلنگ اور شدت پسندی کو روکنا ہے ۔
تازہ ترین