عمر شہزاد اور شانزے لودھی کے شاندار ولیمے کی تقریب کی خوبصورت جھلکیوں نے دھوم مچادی۔
پاکستان کے معروف ماڈل اور اداکار عمر شہزاد حال ہی میں ماڈل شانزے لودھی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے ہیں۔
عمر شہزاد جو کہ بڑے ڈراموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکے ہیں اور حالیہ رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی بھی کر چکے ہیں، انہوں نے اپنی زندگی کی نئی شروعات مدینہ منورہ کی مقدس سرزمین پر کی۔
ان کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں اور مداحوں نے جوڑے پر ڈھیروں دعائیں نچھاور کیں۔
گزشتہ شب عمر شہزاد اور شانزے لودھی کا ولیمہ منعقد ہوا جو ایک شاندار اور ستاروں سے سجی محفل ثابت ہوا۔
اس خوبصورت ایونٹ میں شوبز انڈسٹری کے کئی نامور چہرے شریک ہوئے جس میں حرا خان، صبور علی، علی انصاری، فیصل قریشی اور دیگر مشہور شخصیات شامل تھیں۔
جوڑے نے جب ولیمے کی تقریب میں شاندار انداز میں انٹری دی تو تمام حاضرین کی نظریں ان پر جم گئیں، دونوں کی جوڑی دلکش اور باوقار لگ رہی تھی۔
شانزے لودھی نے ایک خوبصورت اور جدید انداز کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ عمر شہزاد کلاسک سوٹ میں نہایت پرکشش نظر آئے۔
مداحوں نے بھی ان تصاویر اور ویڈیوز پر خوب محبت اور نیک تمنائیں بھیجیں اور دعا کی کہ یہ خوبصورت جوڑا ہمیشہ خوش و آباد رہے۔