• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راگھو چڈھا نے اہلیہ پری نیتی چوپڑا کے فلمی ڈائیلاگ پر دلچسپ ویڈیو بنادی



بالی ووڈ اداکارہ پری نیتی چوپڑا کی 2014ء کی فلم ہنسی تو پھنسی کے مشہور ڈائیلاگ میری باڈی میں سنسیشن ہوتی ہیں نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

لوگوں نے اس ڈائیلاگ کے ساتھ ویڈیوز بنا کر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے، اسی ٹرینڈ میں اب پری نیتی کے شوہر اور سیاستدان راگھو چڈھا بھی شامل ہو گئے ہیں۔

راگھو نے انسٹاگرام پر ایک مزاحیہ اور پیار بھری ویڈیو شیئر کی ہے، جس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

ویڈیو کی شروعات پری نیتی چوپڑا کے اس مشہور سین سے ہوتی ہے جہاں وہ اپنا وائرل ڈائیلاگ کہتی ہیں۔

اس کے بعد راگھو اور پری نیتی کی خوبصورت یادوں پر مبنی ایک دلکش مونٹیج دکھائی دیتا ہے۔

ویڈیو میں ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر پوز کرتے لمحات، کیک کاٹتے، ویکیشنز اور تہوار مناتے خوشگوار مناظر شامل ہیں، اس میں شادی کی خوبصورت تصویریں بھی شامل کی گئی ہیں۔

راگھو چڈھا نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ پری کا ڈائیلاگ وائرل ہو گیا، سب لطف اندوز ہو رہے تھے، مجھے خوف تھا کہ کہیں میں پیچھے نہ رہ جاؤں۔

پری نیتی نے اس ویڈیو پر محبت بھرا ردعمل دیا اور تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ سب سے بہترین سنسیشن ہے۔

پری نیتی نے یہ ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھی دوبارہ شیئر کی اور لکھا کہ یہ اب تک کی سب سے بہترین ویڈیو ہے۔

یاد رہے کہ پری نیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے ستمبر 2023ء میں راجستھان کے خوبصورت مقام دی لیلا پیلس ہوٹل، اودے پور میں شادی کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید