• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ کراچی: مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک، 1 زخمی

نارتھ کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 مبینہ ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا


کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزمان نے گلشنِ اقبال میں شہریوں سے لوٹ مار کی، متاثرہ شہریوں نے قریبی پولیس اہلکاروں کو اطلاع دی جنہوں نے وہاں سے پیچھا شروع کیا اور نارتھ کراچی میں مبینہ مقابلہ ہوا۔

ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ کے مطابق نارتھ کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں 2 مبینہ ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

ایس ایس پی کے مطابق گلشنِ اقبال پولیس کے اہلکار مبینہ ڈاکوؤں کا پیچھا کرتے ہوئے آ رہے تھے، کئی کلومیٹر کے تعاقب کے دوران پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق گلشن پولیس کے ہمراہ وہ مدعی بھی موجود تھا جس سے چھینا جھپٹی کی گئی تھی، اطلاع ملنے پر ضلع وسطی کی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

ملزمان نے ایک پستول راستے میں کہیں پھینک دیا تھا جبکہ ایک پستول برآمد ہوا ہے، زخمی ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ تنویر عالم اوڈھو نے بھی پولیس مقابلے کے حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گلشنِ اقبال بلاک 2 کے قریب ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ لوٹ مار کے دوران پولیس پہنچ گئی، جس پر ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر کے فرار ہونے کی کوشش کی، اس دوران 20 سے زائد مرتبہ گولیاں چلائیں اور فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو مارے گئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین