ایران کے صدر حسن روحانی نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود یوم القدس کی ریلیوں اور عید الفطر کے اجتماعات منعقد کرنےکا اعلان کر دیا۔
ریاستی ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ سالانہ یوم قدس کے موقع پر تہران میں ایک ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے لوگ پیدل نہیں بلکہ یہ مارچ گاڑیوں میں کریں گے۔
تہران شہر کے لیے خصوصی ہدایت تیار کی گئی ہیں کیونکہ تہران ریڈ زون میں ہے اور وہاں نمازِ جمعہ کے اجتماعات بھی نہیں ہو رہے۔
صدر روحانی نے کورونا وائرس کے مقابلے کے لیے ایک اجلاس کے دوران کہا کہ یوم القدس پر ایرانی پاسداران انقلاب کو ذمے داری لینی چاہیے اور وہاں سے ایک مہم کے ذریعے دوسرے مقام تک ریلی کا انعقاد یقینی بنانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیئے: وزیرِاعظم کا حسن روحانی، بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ
واضح رہے کہ ایران میں روز بروز کورونا وائرس کے ناصرف مریضوں بلکہ اس سے ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
ایران میں کورونا وائرس کے باعث مرنے والوں کی کل تعداد 6 ہزار 937 ہو چکی ہےجبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 18 ہزار 392 ہو گئے ہیں۔