رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال کا کہنا ہے کہ معیشت کا لاک ڈاؤن کورونا سے پہلے ہوچکا تھا۔
لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ اٹھائیس مئی کومرکزی تقریب منعقد کی جائے گی۔
احسن اقبال نے کہا کہ سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اٹھائیس مئی کو علامتی تقریب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کرکے ہماری حکومت چھین لی گئی۔
نیوز کانفرنس میں احسن اقبال نے کہا کہ اس ڈاکے کی قیمت پاکستانی قوم چکارہی ہے، معیشت کا لاک ڈاؤن تو کورونا سے پہلے ہی ہوچکا تھا۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ یہ حکمران چلتی ہوئی معیشت کو گرا تو سکتے ہیں مگر گرتی معیشت کو نہیں اُٹھاسکتے۔