• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان انتخابات، حکومت کے مالی اور انتظامی اختیارات ختم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ،اےپی پی) صدر عارف علوی نے نگران حکومت بنانے اور انتخابی ایکٹ 2017کی توسیع کیلئے گلگت بلتستان (جی بی) میں صدارتی حکم جاری کردیا۔جس کے بعد الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے صدارتی آ رڈر کے تحت اختیارات ملتے ہی گلگت بلتستان حکومت کے انتظامی و مالی اختیارات منجمد کر دیئے،الیکشنز ایکٹ 2017 کے تحت پاکستان میں نافذ تمام قوانین گلگت بلتستان میں بھی اپنائیں جائیں گے،۔وفاقی وزارت امور کشمیر اور گلگت بلتستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صدر نے جی بی میں شفاف انتخابات کرانے کیلئے "گلگت بلتستان الیکشن اینڈ نگران ترمیم آرڈر ، 2020" جاری کیا۔ جی بی اسمبلی رواں سال 24 جون کو اپنی پانچ سالہ میعاد مکمل کرے گی۔صدراتی حکم میں کہا گیاہے کہ شفاف اور منصفانہ انتخاب کے انعقاد کیلئے گلگت بلتستان میں نگران حکومت بنانے کیلئے قوانین فراہم کرنا ضروری تھا۔یہ گورنمنٹ آف گلگت بلتستان آرڈر 2018 ایس آر نمبر 2018، (1)704 کی ترمیم کیلئے فائدہ مند ہے۔یہ آرڈر گلگت-بلتستان (الیکشنز اینڈ کیئر ٹیکر گورنمنٹ) امینڈمنٹ آرڈر2020 کہلائیگا، صدراتی حکم کے ذریعے اس میں نیا آرٹیکل 48- اے شامل کیا گیا ہے۔صدارتی حکم میں کہا گیا کہ حکومت گلگت-بلتستان کے آرٹیکل-48 کے بعد نیا آرٹیکل شامل کیا جائے گا۔الیکشنز ایکٹ 2017 کے تحت پاکستان میں نافذ تمام قوانین گلگت بلتستان میں بھی اپنائیں جائیں گے۔ اس میں کہا گیا کہ مجوزہ گلگت-بلتستان ریفارمز، 2019 کے آرٹیکل (5)56 کے تحت گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ، اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر اور گلگت-بلتستان کو نگران وزیراعلی کیلئے ایک یا اس زائد ناموں پر متفق ہونا چاہیے۔صدارتی حکم نامے میں کہا کہ اگر اس آرڈر کی کسی شق کو عملی شکل دینے میں مشکل پیش آتی ہے تو صدرِ پاکستان آفیشل گزیٹ میں نوٹیفائی کرتے ہوئے ایسے دفعات بناسکتے ہیں جو وہ مشکل ختم کرنے کیلئے مناسب سمجھیں۔
تازہ ترین