• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کونسلر حنیف راجہ کی ممتاز شاعر بوٹا خان راجس کی وفات پر تعزیت

گلاسگو (نمائندہ جنگ) گلاسگو کے ڈپٹی ٹو لارڈ پرووسٹ بیلی کونسلر حنیف راجہ نے برطانیہ کے ممتاز شاعر بوٹا خان راجس کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی وفات سے برطانیہ میں شعر و ادب کا ایک چراغ ہمیشہ کے لیے گل ہوگیا ہے۔ بوٹا خان راجس کا کلام اردو ادب میں ہمیشہ زندہ رہے گی اور برطانیہ میں رہنے والے شاعروں کی جب بھی تاریخ لکھی جائے گی، بوٹا خان راجس کے بغیر نامکمل رہے گی۔ انہوں نے زندگی کے ہر موضوع پر اصلاحی اور دل کو چھو جانے والی شاعری کی۔
تازہ ترین