• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، کورنگی میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک ،دوسرا فرار

ہلاک ملزم کے قبضے سے لوٹا ہوا سامان بر آمد کرلیا گیا


کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق 2 موٹرسائیکل سوار ملزمان کورنگی کراسنگ پل کے نیچے سے گزرنے والے شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ ایک متاثرہ شہری نے ابراہیم حیدری تھانے کی موبائل کو ملزمان کے بارے میں بتایا ۔

پولیس اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔

اس موقع پر پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس نے ہلاک ملزم کے قبضے سے لوٹا ہوا سامان بر آمد کرلیا۔

تازہ ترین