• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کا ٹیلی ہیلتھ پورٹل بنانے کا فیصلہ

عالمی وبا کورونا وائرس کی ملک میں صورتحال کو مدد نظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیلی ہیلتھ پورٹل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

ترجمان وزیر اعظم آفس کا کہنا ہے کہ وزارت صحت اور آئی ٹی کی معاونت سے ٹیلی ہیلتھ پورٹل بنایا جارہا ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج ٹیلی ہیلتھ پورٹل لانچ کریں گے۔

وزیر اعظم آفس کے ترجمان کے مطابق ٹیلی ہیلتھ پورٹل پر ماہر ڈاکٹرز مریضوں کو آن لائن دستیاب ہوں گے۔

اس کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ٹیلی ہیلتھ پورٹل پر ڈاکٹرز کی رجسٹریشن جاری ہے۔ 

تازہ ترین