• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جج وڈیوکیس، دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ چیلنج

جج ویڈیوکیس میں ملزمان کی جانب سے مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ چیلنج کر دیا گیا۔

جج ویڈیوکیس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کے خلاف درخواست پر جج انسداد دہشت گردی عدالت راجا جواد عباس نے  سماعت کی، اس دوران ملزمان حمزہ عارف اور نادر خان کی جانب سے مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات کو چیلنج کیا گیا جس پر عدالت کی جانب سے فیڈرل انویسٹیگیشن اتھارٹی (ایف آئی اے ) کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے مؤقف میں کہا گیا کہ احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی ویڈیو کے معاملے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات حذف کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ دہشت گردی کی دفعات ختم کر کے کیس بھی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے منتقل کیا جائے۔

تازہ ترین