آپ آف لائن ہیں
ہفتہ7؍شوال المکرم 1441ھ30؍مئی 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حالات کا مقابلہ کرنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی، اس دوران بابر اعوان نے نوجوان پارلیمنٹیرینز کی تربیت سازی کا منصوبہ وزیراعظم کو پیش کیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے نوجوان پارلیمنٹیرینز کی قانون سازی کے شعبے میں تربیت کے منصوبے کو سراہتے ہوئے سینیٹ کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی۔

ڈاکٹر بابر اعوان سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے فیڈریشن سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے، تحریک انصاف قومی اداروں کو مضبوط اور فعال بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے تناظر میں آنے والے وقت کی مکمل منصوبہ بندی کر رہے ہیں، حالات کا مقابلہ کرنے اورعوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بھی منصوبہ بندی جاری ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ قومی اداروں کو مضبوط بنانے میں وزارت پارلیمانی امور کا کلیدی کردار ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سکوک بانڈز پر عالمی برادری،سرمایہ کاروں کا مثبت ردعمل حکومت پراعتماد کا مظہر ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق عوام سے اپیل  کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہری عید کے دوران حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

قومی خبریں سے مزید