مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سپریم کورٹ کی عمارت کی مرمت کے لیے 36 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ منظور کی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کو جی 20 ممالک سے 2 ارب ڈالر سے زیادہ ریلیف ملنے کا امکان ہے، اقتصادی امور ڈویژن ای سی سی کی منظوری سے جی 20 ممالک سے ایم او یو پر دستخط کرے گا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مفاہمتی کی یادداشت پر دستخطوں کی منظوری دے دی ہے۔