• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدیر:پروفیسر صفدر علی انشا

صفحات: 244،قیمت: 200 روپے

ناشر:کیفِ ادب، کراچی۔

ہمارے یہاں بہت سے افراد اور ادارے ایسے ہیں، جن کے سَر میں علم دوستی اور ادب دوستی کا سودا سمایا ہوا ہے اور وہ ارد گرد سے بے نیاز رہ کر اپنی دُنیا آپ پیدا کرنے میں مگن ہیں۔ ’’اِنشا‘‘ کے منتظمین ایسے ہی قابلِ تحسین لوگوں میں شمار کیے جانے کے لائق ہیں کہ زیرِتبصرہ شمارہ اپنی اشاعت کے پچیس سال مکمّل کرچُکا ہے اور اس بنیاد پر موجودہ شمارہ ’’سلور جوبلی نمبر‘‘ ٹھہرایا گیا ہے۔ ادب کے شیدائیوں کے لیے اس میں افسانے، شاعری، تنقیدی مضامین، کتابوں پر تبصرے، ادبی رپورٹس، خطوط کے جوابات غرض سب ہی کچھ شامل ہے۔

تازہ ترین