• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس: کوروناوائرس سے اموات کی تعداد میں تضاد پر اسمبلی میں بحث

فرانس میں کوروناوائرس سے اموات کے اعداد و شمار میں تضاد پر اسمبلی میں بحث ہوئی۔

 فرانس کی وزارت صحت جو روزانہ کوروناوائرس کی اموات کی تعداد اور مریضوں کے متعلق آگاہی دیتی تھی، نے پیر کے روز مجموعی اموات 28239 بتائی تھی، جبکہ منگل کے روز تعداد کم کرکے 28022 بتائی گئیں۔ 

ساتھ ہی نئی اموات 217 بتائیں جس پر تمام میڈیا پر شدید تنقید کے بعد آج وزیر صحت نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وضاحت کی ہے گھروں پر ہونے والی اموات بھی ان اموات میں شامل ہو گئی تھیں۔

 جو کورونا وائرس کے باعث نہیں بلکہ طبعی موت تھی اس وجہ مجموعی اموات کی تعداد میں تضاد سامنے آیا۔

تازہ ترین