• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سورج کی روشنی اب ہر جگہ ہر وقت لینا ممکن


ہڈیوں کے لیے وٹامن ڈی کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا اور اسی لیے قدرت نے یہ نعمت سورج کی روشنی میں وافر مقدار میں ہمارے لیے محفوظ کر دی ہے۔ 

سام سنگ نے اسی حوالے سے قدرتی ر وشنی کے لیے اسمارٹ ونڈو سنی فائیو متعارف کروا دی ہے۔ سنی فائیو نہ صرف قدرتی روشنی فراہم کرتی ہے بلکہ ہمارے جسم میں سن برن کیے بغیر انتہائی کم وقت میں وٹامن ڈی میں بھی اضافہ کرتی ہے۔ 

ایپ کے ذریعے روشنی کی چمک، درجہ حرارت اور روشنی کے زاویے کو بھی اپنی مرضی سے تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

 سنی فائیو کو گھر کے کسی بھی حصے میں نصب کیا جاسکتا ہے،  لہٰذا اب آپ صبح ہو شام ہو یا رات کسی بھی پہر جب چاہیں جہاں چاہیں قدرتی روشنی کا مزا لے سکتے ہیں۔

تازہ ترین