• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نظام شمسی سے باہر سیارے کے گرد نئی دنیا کے تخلیق کے مناظر

فرانسیسی ماہرین فلکیات نے نظام شمسی سے باہر ایک سیارے کے گرد نئی دنیا تخلیق ہونے کے شواہد حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

نئے ستارے اے بی آریگی کے گرد ذرات اور گیسوں کی دبیز ڈسک کیمرے کی آنکھ میں قید کی گئی ہے۔ یہ ستارہ زمین سے پانچ سو بیس نوری سال کی مسافت پر ہے، اس کے گرد ایک بل کھاتا اسٹرکچر بھی دیکھا گیا ہے۔

ماہرین فلکیات کا خیال ہے کہ اس اسٹرکچر کے گرد ایک نئی دنیا تخلیق ہورہی ہے، ممکنہ طورپر یہ شواہد ہیں کہ ایک ستارے کے گرد ایک نیا سیارہ وجود میں آرہا ہے۔

یہ منظر یورپین سدرن آبزرویٹری کی ٹیلی اسکوپ سے دیکھا گیا ہے۔

تازہ ترین