• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، ایڈورٹائزنگ شعبے میں کمی، میڈیا ملازمین متاثر

پیرس(اے ایف پی) کورونا وائرس کے بحران کی وجہ سے دنیا بھر میں ایڈورٹائزنگ کے شعبے میں کمی کے باعث میڈیا ملازمتیں متاثر ہورہی ہیں۔ فرانس میں متعدد اخبارات نے اپنے ملازمین کو جزوی طور پر ادارے سے نکال دیا ہے۔ اسی طرح برطانیہ کے دی اکانومسٹ میگزین نے 90 اور دی گارڈین نے 100نان ایڈیٹوریل ملازمین کو فارغ کردیا ہے۔ جب کہ یہی رجحان امریکی میڈیا میں بھی دیکھا گیا جہاں متعدد اخبارات میں ملازمین کی تعداد میں لائی گئی۔

تازہ ترین