• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپال کی حمایت کرنے پر منیشا کوئرالہ کو بھارت سے نکل جانے کے طعنے

کراچی (نیوز ڈیسک) سرحدی تنازع پر انڈیا کے بجائے اپنے آبائی ملک نیپال کی حمایت کرنے پر بولی وڈ اداکارہ 49سالہ منیشا کوئرالہ کو بھارتی شہریوں نے ہندوستان چھوڑ کر چلے جانے کے طعنے دینا شروع کردیے۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق منیشا کوئرالہ نے نیپال کے وزیر خارجہ پردیپ گیاولی کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ انہیں اُمید ہے کہ بھارت، نیپال اور چین اپنے سرحدی تنازع کو خوش اسلوبی سے حل کرلیں گے۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے نیپال کے وزیر خارجہ کا نیپال کی قوم کا کیس بہادری سے لڑنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔منیشا کوئرالہ کا تعلق نیپال سے ہے۔

تازہ ترین