• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخو: کورونا سے مزید 16 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا میں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 16 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پشاور میں محکمہ صحت کے بیان کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد381 ہوگئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 236 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

صوبہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7ہزار391 ہوگئی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ میں99 مریض صحت یاب ہوئے،  جبکہ صوبہ میں کورونا وائرس سے اب تک 2 ہزار 297متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 ہزار 805 ہوگئی ہے، پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 255 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران9 افراد کورونا سےانتقال کرگئے جبکہ اس دوران کورونا وائرس سے 111مریض متاثر ہوئے۔

تازہ ترین